آزار کے اس خوف میں آزار سے پہلے
مر جائے مسیحا نہ یہ بیمار سے پہلے
آواز لگائی کبھی تلوار گرائی
آگاہ کیا ہم نے اسے وار سے پہلے
اس سلطنت حسن کی شہزادی کو بتلاؤ
درویش ٹھہر جاتے ہیں دربار سے پہلے
ہر چیز کا وہ دام بتائیں گے بڑھا کر
کچھ لوگ ملیں گے تمہیں بازار سے پہلے
دو جلتے دیئے دن کے اجالے میں رکھے تھے
یعنی مری آنکھیں ترے دیدار سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.