اب مرے ہونے کا امکان کہاں ہے مجھ میں
اب مرے ہونے کا امکان کہاں ہے مجھ میں
میں یہاں ہوں نہیں ہونے کا گماں ہے مجھ میں
مجھ میں جاتے ہوئے پیروں کے نشاں ہیں اس کے
آگ تو بجھ گئی پر اب بھی دھواں ہے مجھ میں
میں جو ہنستی ہوں تو ہنستی ہی چلی جاتی ہوں
یہ گواہی ہے کہ اک اشک فشاں ہے مجھ میں
خاکساری سے میں وابستہ ہوں ایسے جیسے
خاکساری سے بھرا پورا جہاں ہے مجھ میں
خود کو دنیا کی طرف کھینچ تو لائی لیکن
کوئی درویش کہیں رقص کناں ہے مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.