ابھی تو کم سے کم جھگڑا کریں گے
ابھی تو کم سے کم جھگڑا کریں گے
جدا ہو کر بتا ہم کیا کریں گے
تمھارے ہی رہیں گے عمر بھر ہم
تمھارے عشق میں اتنا کریں گے
بدن کی پشت رکھیں گے زمیں پر
مسلسل آسماں دیکھا کریں گے
شرارت میں تمہیں ہم کھو بھی دیں گے
بہت روئیں گے پھر ڈھونڈا کریں گے
نہیں سوچیں گے تیرے ساتھ میں کچھ
کریں گے جو وہ سب دل کا کریں گے
بھلا دیں گے تمہیں ہم دل سے یکسر
تمہیں ہی عمر بھر سوچا کریں گے
بدن کو تیرے کر لیں گے لباس اور
تصور میں تجھے پہنا کریں گے
- کتاب : خامشی راستا نکالے گی (Pg. 46)
- Author : دھیریندر سنگھ فیاض
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.