اے دوست میں نے تیرے لیے کیا نہیں کیا
اے دوست میں نے تیرے لیے کیا نہیں کیا
تو نے مگر کبھی بھی کچھ اچھا نہیں کیا
قسمت نے امتحاں تو لیے ہیں بہت مگر
ہم نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا
ایسا کیا سلوک چراغوں نے اس کے ساتھ
پھر اس نے اپنے گھر میں اجالا نہیں کیا
وہ اس کا ظرف کیا نہ کیا اس نے میرے ساتھ
یہ میرا ظرف بھائی سے جھگڑا نہیں کیا
اس کا کرم کہ مجھ کو سبھی نعمتیں نصیب
میرا قصور شکر کا سجدہ نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.