عجیب کرب ہے اس شخص کے فسانے میں
عجیب کرب ہے اس شخص کے فسانے میں
وہ جس کی موت ہوئی دوستی نبھانے میں
کبھی تو رحمتیں اتنی کہ دل اچاٹ ہوا
کبھی تباہ کیا ہم کو آزمانے میں
وضو میں ہاتھ کو دھوتے نماز پڑھتے ہم
کوئی چراغ تو جلتا سیاہ خانے میں
مفارقت کی بتاؤ ہے کون سی منزل
کہ خود کو بھول گئے ہم تجھے بھلانے میں
مرا وجود بھی غائب سا ہو رہا ہے کہیں
یہی میں بھول گیا وقت کے چرانے میں
ٹپک رہا ہے لہو میرے گھر کے چھپر سے
یہ بات کیوں نہیں شامل مرے فسانے میں
تمہارے گھر میں جو سورج کی ہے نمود شمیمؔ
اجالا بانٹ دو سب رات کے گھرانے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.