اپنے دل میں جگہ بنا لی ہے
اپنے دل میں جگہ بنا لی ہے
ایک دنیا نئی بسا لی ہے
شاہزادی نے عشق میں کھو کر
باغ میں جھونپڑی بنا لی ہے
اپنی سانسیں بھی دی ہیں بدلے میں
کون سی مفت میں ہوا لی ہے
اب تو صحرا میں بس بچے ہیں ہم
خاک جتنی بھی تھی اڑا لی ہے
کام کی بات بھول جاتے ہیں
آپ نے کون سی دوا لی ہے
تم نے جو دل کی بات کی تھی نا
ہم نے وہ روح سے لگا لی ہے
اب ہماری غزل مکمل ہے
ہم نے کل شب انہیں سنا لی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.