اپنی موجودگی کا یہ تو اثر آتا ہے
خوف دشمن کی نگاہوں میں نظر آتا ہے
ڈوبتا دیکھ مجھے چھوڑ کے جانے والو
مجھ کو بھنوروں سے نکلنے کا ہنر آتا ہے
پھر تو باتوں میں جنوں اور بھی بڑھ جاتا ہے
پہلا میسج تری جانب سے اگر آتا ہے
آپ آیا نہ کرو چھت پہ مرے جیسوں کی
چال تھم جاتی ہے جب آپ کا گھر آتا ہے
زندگی جیسے مری کوئی سفر نامہ ہو
ختم ہوتے ہی سفر پھر سے سفر آتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.