Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اوروں کی نظم اپنی بتاتے ہیں دیکھیے

شمبھو شرنم

اوروں کی نظم اپنی بتاتے ہیں دیکھیے

شمبھو شرنم

MORE BYشمبھو شرنم

    اوروں کی نظم اپنی بتاتے ہیں دیکھیے

    میری غزل مجھی کو سناتے ہیں دیکھیے

    بے شرم اس قدر ہیں وہ میرے ہی سامنے

    مقطع میں اپنا نام لگاتے ہیں دیکھیے

    راحتؔ کے شعر ہوں یا منورؔ کی ہو غزل

    حق ہر کلام پر ہی جتاتے ہیں دیکھیے

    ان کو لحاظ ہے نہیں تقطیع کا مگر

    مصرعے کے بحر و وزن بتاتے ہیں دیکھیے

    کہنے لگے ہیں خود کو وہ استاد آج کل

    شمبھوؔ کو اپنا چیلا بتاتے ہیں دیکھیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے