اک کام تک بھی ہم نے خود اپنا نہیں کیا
اک کام تک بھی ہم نے خود اپنا نہیں کیا
کرنے کو اس جہان میں کیا کیا نہیں کیا
یہ کون سے گناہ کی مجھ کو ملی سزا
میں نے کسی کے ساتھ تو ایسا نہیں کیا
رب سے گلہ میں موت کا کیوں کر کروں بتا
اس نے تو کوئی عمر کا وعدہ نہیں کیا
مخلص تھا میرا عشق فقط آپ کے لیے
یوں میرے دل سے کھیل کے اچھا نہیں کیا
پہلے بھی عشق تم کو ہوا تھا کسی کے ساتھ
میرا تو چھوڑ اس نے بھی سچا نہیں کیا
چاہت تھی سب کے سامنے لے آؤں سچ ترا
تو عشق تھا سو اس لئے رسوا نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.