خموشی کا فشار خوں بڑھا تھا
خموشی کا فشار خوں بڑھا تھا
مرے اندر یہ کیسا شور اٹھا تھا
یہ دنیا ہاتھ باندھے سامنے تھی
مگر میں آسماں کو تک رہا تھا
سبا خوشبو کا رتھ لائی تھی ظالم
دل کم عقل تو کس جا پڑا تھا
نہ بحر و بر نہ طول و عرض کوئی
میاں وہ روح کا جغرافیہ تھا
دہن بستہ ہر اک تشخیص نکلی
شگاف زخم کیسا بے صدا تھا
مأخذ:
جسم کا برتن سرد پڑا ہے (Pg. 88)
- مصنف: امیر حمزہ ثاقب
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2019
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.