پھر اس کے بعد نہ تھا زیر پا زمیں ہونا
پھر اس کے بعد نہ تھا زیر پا زمیں ہونا
مگر ضرر سے بچاتا رہا یقیں ہونا
اجڑنے دیتا ہے مجھ کو نہ بسنے دیتا ہے
یہ تیری یاد کا مجھ میں پنہ گزیں ہونا
تمام رونق ہستی مٹا گیا یک لخت
اس اک ستارۂ منحوس کا قریں ہونا
وہ دیکھتا ہوں جو واقع ابھی ہوا بھی نہیں
کوئی عذاب ہے یہ چشم دوربیں ہونا
ابھی خلاؤں کا لمبا سفر بھی ہے در پیش
مجھے زمیں سے بہت منسلک نہیں ہونا
مأخذ:
کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 64)
- مصنف: شہرام سرمدی
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.