تعاون بھی ملا فریاد و آہ و اشک باری کا
تعاون بھی ملا فریاد و آہ و اشک باری کا
مگر یوںہی کیا ہر مرحلہ طے بے قراری کا
قرائن سے ذرا بھی روشنی اس پر نہیں پڑتی
کہ دل مشتاق کب سے تھا فضائے سوگواری کا
ترے شیدائی پھر بھی جاں بحق ہونے کو حاضر ہیں
کوئی جذبہ نہیں اس بار گرچہ جاں نثاری کا
مگر وہ سخت جاں قطرہ بھی آنکھوں میں نہیں آتا
چلن زندہ رکھا جائے تو کیسے غم گساری کا
سمجھ میں کچھ نہیں آتا مگر دلچسپی قائم ہے
یہی تو کارنامہ ہے اس البیلے مداری کا
مأخذ:
کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 53)
- مصنف: شہرام سرمدی
-
- اشاعت: First
- ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.