ترے بچھڑنے سے ٹوٹا ہے واسطہ دل کا
ترے بچھڑنے سے ٹوٹا ہے واسطہ دل کا
ادھورا رہ گیا ہائے یہ سلسلہ دل کا
لگی ہے آگ مرے دل میں تیرے جانے سے
ذرا سی دیر میں ہی قافلہ لٹا دل کا
قدم قدم پہ مرے ساتھ ہی وہ رہتا تھا
بھنور میں چھوڑ گیا ہے جو نا خدا دل کا
میں دیکھ لیتی ہوں پھر اس میں آپ کی صورت
چمکنے لگتا ہے جب بھی یہ آئنہ دل کا
اجالے پھیل ہی جائیں گے پھر محبت کے
جلاؤں گی میں تری بزم میں دیا دل کا
یہ نقد ہوتا ہے سودا کبھی ادھار نہیں
محبتوں میں ہے لازم تبادلہ دل کا
خرد کی بات بھی سنتی تو ہوں مگر مہروؔ
میں مان لیتی ہوں چپ چاپ فیصلہ دل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.