تجھے تو شوق تھا اپنی طرح سے ہونے کا
تجھے تو شوق تھا اپنی طرح سے ہونے کا
تو اب ملال یہ کیسا کسی کے کھونے کا
ابھی تو درد کے آداب سے ۔۔۔نہیں واقف
ہنر کہاں سے تجھے آئے لفظ بونے کا
میں اپنی سلطنت غم کا بادشہ ٹھہرا
ہر ایک درد یاں ہیرا ہے زخم سونے کا
اسی نے مجھ کو ابارا بدن کے دریا سے
اسی نے سوانگ رچا تھا مجھے ڈبونے کا
ہمارا حال بھی کوئی جدا نہیں ثانیؔ
جو حال ہوتا ہے ہر صبح کو بچھونے کا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 61)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.