Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بتا اے ماں

انوارعباس

بتا اے ماں

انوارعباس

MORE BYانوارعباس

    دلچسپ معلومات

    (بھارت ماتا سے التماس)

    سجائیں تیغ کی دھاروں پہ گردنیں کس نے

    لہو سے توپ کے شعلوں کو کس نے سرد کیا

    رگ گلو سے کیا تنگ کس نے حلقۂ دار

    قدوم عزم سے کاٹی تھیں بیڑیاں کس نے

    امیر قافلۂ ناز اقتدار ہے کون

    شہید کون مجاور سر مزار ہے کون

    وہ جس نے اپنے چہیتوں کے سر قلم دیکھے

    وہ جس نے لاڈلوں کو دار پر کھنچا پایا

    وہ جس نے قید میں کھولا محاز آزادی

    وہ اپنے تخت کو قربان کر دیا جس نے

    کہ جس نے غیر سے اسرار کا کیا سودا

    کہ جس نے قوم کے حصے کی روٹیاں کھا لیں

    کہ جس نے خون بہایا عدم تشدد کا

    کہ جس نے زعم سیاست میں قتل عام کیا

    کہ وہ جو قتل ہوا بر بنائے جرم وفا

    کہ وہ جو لکھتا رہا اپنے خوں سے نغمہۂ امن

    کہ وہ جو عظمت قومی کا پاسدار رہا

    کہ وہ جو بھوکا رہا اور جو بکا بھی نہیں

    ذلیل کون ہے تیری نظر میں خوار ہے کون

    بتا دے ماں تری ممتا کا قرض دار ہے کون

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے