درخت
ان سے ہو سایہ بھی گھنیرا
ان پر ہی چڑیوں کا بسیرا
خوشیوں کی ہیں خاص ضمانت
اللہ کی یہ ہیں اک نعمت
دھوپ سے گھبرا کر جو آئیں
ان کی ٹھنڈی چھاؤں پائیں
ہر کوئی ان کی جانب مائل
ان کی وفا کے سب ہیں قائل
کرتے ہیں یہ صاف ہوا کو
اور ہیں رکھتے پاک فضا کو
پودوں کی کرنی ہے حفاظت
کوکبؔ کی اتنی سی چاہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.