جنریشن گیپ
میرے بچے
مجھ سے اونچے نکل گئے
میری قدریں میرے دکھ سکھ بانٹنے والے
ننھے دوست
بڑے ہوئے تو بدل گئے
میری نصیحت سن کر اب وہ کبھی کبھی جھنجھلاتے ہیں
اور کبھی تو ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں
میں بس کڑھ کر رہ جاتی ہوں
پھر خود کو سمجھاتی ہوں
یہ تو ہوتا آیا ہے
میری ماں کم دکھی نہیں تھی
دو نسلوں کے بیچ کی دوری اک کڑوی سچائی ہے
مجھ کو بھی یہ کڑوا گھونٹ
خاموشی سے پینا ہو گا
ان شرطوں پر جینا ہو گا
- کتاب : ایک دیا اور ایک پھول (Pg. 145)
- Author : عشرت آفریں
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.