کٹھن ہو وقت تو اکثر پکارتا ہے حسین
کٹھن ہو وقت تو اکثر پکارتا ہے حسین
کہ دین حق تجھے کھل کر پکارتا ہے حسین
بساط دے کہ نئی کربلا سجائیں ہم
پھر آج شمر کا خنجر پکارتا ہے حسین
فضائے شب میں یہ کس کی صدائیں آتی ہیں
یہ کون ہے جو کھلے سر پکارتا ہے حسین
عجیب شان سے گزرے ہیں کربلا والے
ہر ایک میل کا پتھر پکارتا ہے حسین
عقیلؔ جب اٹھا ناموس دین حق کا سوال
رگوں میں خون اچھل کر پکارتا ہے حسین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.