aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "havas"
اس سے ہوسؔ ملنا مشکل تھا پر وہ ہم سے دور نہ تھےان کی ہی تصویر سے ہر دم اپنا جی بہلاتے تھے
دکھ پہنچے جو کچھ تم کو تمہاری یہ سزا ہےکیوں اس کے ہوسؔ عاشق جانباز ہوئے تم
نہیں بار یزید بو الہوس کوںظالم کی گلی ہے کربلا نئیں
آشنا کوئی نظر آتا نہیں یاں اے ہوسؔکس کو میں اپنا انیس کنج تنہائی کروں
بزم ہستی میں تو بیٹھا ہے ہوسؔ کیا غافلکچھ جو کرنا ہے تو کر عمر چلی جاتی ہے
جوڑنا ان کا نہایت اے ہوسؔ دشوار تھادل کے ٹکڑے دیکھ میرے شیشہ گر نے کیا کہا
نت جی ہی جی میں عشق کے صدمے اٹھائیوشکوے کی بات منہ پہ ہوسؔ تم نہ لائیو
اس میں زیاں ہے جان کا سنتا ہے اے ہوسؔزنہار بار عشق نہ سر پر اٹھائیو
کام اپنا تو تمام کیا یاس نے ہوسؔجی اشتیاق خنجر قاتل میں رہ گیا
کیوں کر نہ ہوسؔ جاوے صدقے فلک نیلینیلم ہی کا سب گہنا جب یار پہن نکلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books