aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पेड़ों"
مجھ ایسے پیڑوں کے سوکھنے اور سبز ہونے سے کیا کسی کویہ بیل شاید کسی مصیبت میں ہے جو مجھ سے لپٹ رہی ہے
پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوںبادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن
دریچہ باز ہے یادوں کا اور میںہوا سنتا ہوں پیڑوں کی زباں سے
وہ پیڑ جن کے تلے ہم پناہ لیتے تھےکھڑے ہیں آج بھی ساکت کسی امیں کی طرح
چھال پیڑوں کی سخت ہے لیکننیچے ناخن کے ماس ہوتا ہے
سایہ شاعری ہی کیا عام زندگی میں بھی سکون اور راحت کی ایک علامت ہے ۔ جس میں جاکر آدمی دھوپ کی شدت سے بچتا ہے اور سکون کی سانسیں لیتا ہے ۔ البتہ شاعری میں سایہ اور دھوپ کی شدت زندگی کی کثیر صورتوں کیلئے ایک علامت کے طور پر برتی گئی ہے ۔ یہاں سایہ صرف دیوار یا کسی پیڑ کا ہی سایہ نہیں رہتا بلکہ اس کی صورتیں بہت متنوع ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح دھوپ صرف سورج ہی کی نہیں بلکہ زندگی کی تمام ترتکلیف دہ اور منفی صورتوں کا استعارہ بن جاتی ہے ۔
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
پیڑوں کے بازوؤں میں مہکتی ہے چاندنیبے چین ہو رہے ہیں خیالات کیا کریں
اپریل کا مہینہ تھا۔ بادام کی ڈالیاں پھولوں سے لد گئی تھیں اور ہوا میں برفیلی خنکی کے باوجود بہار کی لطافت آ گئی تھی۔ بلند و بالا تنگوں کے نیچے مخملیں دوب پر کہیں کہیں برف کے ٹکڑے سپید پھولوں کی طرح کھلے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اگلے ماہ...
دریچہ باز ہے یادوں کا اور میںہوا سنتا ہوں میں پیڑوں کی زباں سے
مگر میں تو دور ایک پیڑوں کے جھرمٹ پہ اپنی نگاہیں جمائے ہوئے ہوںنہ اب کوئی صحرا نہ پربت نہ کوئی گلستاں
گھنگھور گھٹائیں گونجتی ہیںساحل کے گھنیرے پیڑوں میں
پوچھ رہے ہیں مجھ سے پیڑوں کے سوداگرآب و ہوا کیسے زہریلی ہو جاتی ہے
پربتوں کے پیڑوں پر شام کا بسیرا ہےسرمئی اجالا ہے چمپئی اندھیرا ہے
تم کو پیڑوں کے پیچھے درختوں کے جھنڈاور دیوار کی پشت پر ڈھونڈنے میں مگن ہوں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books