aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "andaaz-e-sitam"
ستم ایجاد کے انداز ستم تو دیکھوامتحاں عشق و ہوس کا یہ نیا رکھا ہے
انداز ستم ان کا نہایت ہی الگ ہےگزری ہے جو دل پر وہ قیامت ہی الگ ہے
ہر نام ہر انداز ستم عام نہیں ہےلیں لطف ستم سب کا تو یہ کام نہیں ہے
لطف آمیز ہر انداز ستم ہوتا ہےدرد بیمار نہ بڑھتا ہے نہ کم ہوتا ہے
تمہارے ناز و انداز ستم کے ہم بھی قائل ہیںنہ جانے کس لیے رہتے ہو پھر بھی بد گماں لوگو
یہ ہم پر لطف کیسا یہ کرم کیابدل ڈالے ہیں انداز ستم کیا
کرم میں بھی نہ ہوں مخفی جفائیںکہ انداز ستم جو گونا گوں ہے
بیداد تغافل سے تو بڑھتا نہیں غم اورمیرے لئے سیکھو کوئی انداز ستم اور
اس کا انداز ستم ہم کو بہت راس آیاورنہ دنیا کے ستم اور اٹھاتے کیسے
ہے یہ انداز ستم گرم ہواؤں کا ضیاؔپیڑ کے جسم پہ باقی نہیں پتہ کوئی
ظالم نے بدل ڈالا ہے انداز ستم ابپہناتا ہے ہم کو ہی وہ زنجیر ہماری
کوئی بھولا ہوا انداز ستم یاد آیاکہ تبسم تجھے ظالم دم بیداد آیا
انداز ستم ان کا دیکھے تو کوئی حسرتؔملنے کو تو ملتے ہیں نشتر سے چبھوتے ہیں
ان کے انداز ستم کا ہے تقاضا باسطؔعہد کر لیجئے مر مر کے جئے جانے کا
کس طرح پھر کوئی امید کرم ہو دل میںجبکہ انداز ستم حوصلہ افزا نہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books