aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sayed saba wasti"
سید صبا واسطی
born.1956
شاعر
تم سناؤ گے نویدیں کتنیہم کو تم سے تھی امیدیں کتنی
جل کے پروانہ جہاں راکھ بنےشمع کی اور وہاں ساکھ بنے
عیب تو ہوں گے چاند تارے میںسوچیے آپ اپنے بارے میں
ان سنا اور ان کہا گزرانا رسا اور ناسزا گزرا
جو مری دھڑکنوں میں پلتا ہےموسموں کی طرح بدلتا ہے
درد اک دوست پرانا ہی نہیںدل کی زینت ہے خزانہ ہی نہیں
زندگی دھوپ میں بسر کی ہےبات لمبی تھی مختصر کی ہے
رات سے ہونے لگی ہے ہائے گھبراہٹ مجھےچونک اٹھتا ہوں جو آئے نیند کی آہٹ مجھے
وہ ذرا اعتبار کر نہ سکےاور ہم انتظار کر نہ سکے
دل جہاں ہے اگر وہاں نہ رہےپھر نہ جانے کہاں کہاں نہ رہے
نہ تم رہو گے نہ ہم رہیں گےہمارے نقش قدم رہیں گے
دل سے کھیلا ہے کھلونوں نے بہتہم کھلونوں کے کھلونے نکلے
نظر اک زاویے کی ترجماں ہےیہ جو تسخیر منظر ہے گماں ہے
اپنی نظریں ہیں اپنے چہرے پہکوئی اپنے سوا نہیں رہتا
سارے کردار کہانی میں کہاں آتے ہیںدشت میں ریت پہ قدموں کے نشاں آتے ہیں
دل ہے وہ دل گداز ہے جس میںآنکھ وہ آنکھ بھر جو آتی ہے
دل میں گویا کوئی خراش نہیںپیاس کو ابر کی تلاش نہیں
جو چاہتا ہوں نہیں ہوں جو ہوں نہیں ہوں میںتلاش میں ہوں ملوں گا اگر کہیں ہوں میں
چلو کہ زخم کریدیں خیال کیسا ہےپھر اپنے آپ سے پوچھیں کہ حال کیسا ہے
نظر نظر پلائے گانفس نفس سمائے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books