aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shirk-e-a.azam"
حیا آئی دوبارہ اس کی جانب دیکھتے اعظمؔکہ پہلی ہی نظر نے اس کا پیراہن کتر ڈالا
چمن کا ہو کے بھی اہل چمن سے اے اعظمؔہمیشہ طعنے ہی سہنا کوئی مذاق نہیں
تھا ازل سے دل اعظمؔ میں کوئی اور مکیںاس میں کیا عشق حسیناں کی سمائی ہوتی
پھولوں کے دن بیت نہ جائیں آؤ آؤ آ بھی جاؤکب تک جھوٹے وعدوں سے تم اعظمؔ کو بہلاؤ گے
کمال ضبط کے با وصف کوئی بھی اعظمؔیہ کیسے پھٹ گیا آتش فشاں نہ سمجھے گا
کہاں فرازؔ کہاں اعظمؔ شکستہ جاںذرا سا چل کے ہم اس کی ڈگر کو دیکھتے ہیں
زندگی کے کئی معیار ہیںورق ورقاک رخ احساس کوفطری اور مصنوعی سطح پر بانٹنااپنے اور پرائے کودو دائروں میں تقسیم کرنایا بارود کے دھماکوں میںزمین کو ٹکڑے ٹکڑے کرنازندگی برائے زندگی کو ماننے والےوقت کا کہرا چھٹتے ہیآستھا کے عکس پھیلا دیتے ہیںپاگل خیال کی شدت گھٹ جاتی ہےاس پل شاخ در شاخپھیلنے والی خوشبوکسی اجنبی کلائی پرایک راکھی باندھ دیتی ہےپل بھر میں کڑوی سچائیاںرشتوں کی تمام حدیں توڑ کربھائی بہن کے رشتے میں بدل جاتی ہیںذہن میں موجود تمام تلخیاںخوش نما احساس میںخود بخود ڈھل جاتی ہیںامام اعظمؔ کی دعا ہےبے مثال رشتے کا یہ بندھنسدا قائم رہے
اس شہر میں اعظمؔ جسے تم ڈھونڈ رہے ہوآوارہ صفت شاعر بدنام ملے گا
ادب کی محفلوں میں اب کہاں جم غفیر اعظمؔیہاں دو چار بیٹھے ہیں وہاں دو چار بیٹھے ہیں
اعظمؔ ہزار بار لٹے راہ عشق میںلیکن کبھی شکایت دوراں نہ کر سکے
تہذیب و تمدن کو خلوص اور وفا کواعظمؔ ہی نہیں آج سبھی ڈھونڈ رہے ہیں
تسکین کی صورت کوئی ملتی نہیں اعظمؔمیری نگہ شوق ہے حیران ابھی تک
بس اعظمؔ آج تو حد ہی خمار نے کر دیکہیں سے گھول کے لے آؤ طیر رم کا جگر
شعر و سخن میں یوں تو گزاری تمام عمراس پر بھی اعظمؔ ایک سخنداں نہ بن سکا
کس مخمصے میں پڑ گیا اعظمؔ تو آج کلوہم و گماں کو چھوڑ ہنر ور کی بات کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books