aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گلابوں"
سبھی رشتے گلابوں کی طرح خوشبو نہیں دیتےکچھ ایسے بھی تو ہوتے ہیں جو کانٹے چھوڑ جاتے ہیں
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگ حناموسم آئے ہی نہیں اب کے گلابوں والے
تیری خوشبو سے معطر ہے زمانہ ساراکیسے ممکن ہے وہ خوشبو بھی گلابوں میں ملے
میں نے بھیجی تھی گلابوں کی بشارت اس کوتحفۃً اس نے بھی خوشبوئے وفا بھیجی ہے
میرے ہونٹوں پہ خامشی ہے بہتان گلابوں پہ تتلیاں رکھ دے
غیر ممکن ہے ترے گھر کے گلابوں کا شمارمیرے رستے ہوئے زخموں کے حسابوں کی طرح
گلابوں کی طرح شبنم میں اپنا دل بھگوتے ہیںمحبت کرنے والے خوب صورت لوگ ہوتے ہیں
گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تکسفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک
بسی ہے سوکھے گلابوں کی بات سانسوں میںکوئی خیال کسی یاد کے حصار میں ہے
گلابوں کے ہونٹوں پہ لب رکھ رہا ہوںاسے دیر تک سوچنا چاہتا ہوں
وہ زخم چن کے مرے خار مجھ میں چھوڑ گیاکہ اس کو شوق تھا بے انتہا گلابوں کا
دیوانگی کی ایسی ملے گی کہاں مثالکانٹے خریدتا ہوں گلابوں کے شہر میں
دم وصال تری آنچ اس طرح آئیکہ جیسے آگ سلگنے لگے گلابوں میں
وہ مہکتا ہے جو خوشبو کے حوالوں کی طرحاس کو رکھا ہے کتابوں میں گلابوں کی طرح
کسے خبر تھی خزاں قتل عام کر دے گیتمہارے نام سے کھلتے ہوئے گلابوں کا
بعد مدت کے گلابوں کی مہک آئی ہےاس نے پردیس سے بھیجا کوئی خط ہے مجھ کو
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروںوہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books