aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "haif"
حیف اس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔجس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
جی کی جی ہی میں رہی بات نہ ہونے پائیحیف کہ اس سے ملاقات نہ ہونے پائی
ہزار شکر میں تیرے سوا کسی کا نہیںہزار حیف کہ اب تک ہوا نہ تو میرا
کیفیتیں عطار کے لونڈے میں بہت تھیںاس نسخے کی کوئی نہ رہی حیف دوا یاد
رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیفعقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا
پیام زندگیٔ نو نہ بن سکیں صد حیفیہ اودی اودی گھٹائیں یہ بھیگی بھیگی بہار
رہن شراب خانہ کیا شیخ حیف ہےجو پیرہن بنایا تھا احرام کے لیے
سوداؔ سے شخص کے تئیں آزردہ کیجیےاے خود پرست حیف نہیں تو وفا پرست
زخم شمشیر نگہ حیف کہ اچھا نہ ہواکرنے کو اس کی دوا ڈاکٹر انگریز آیا
چاک کرتا ہے ابھی جامۂ عریانی کویار کو خوش نہیں آتی مری رسوائی حیف
حیف ثابت ہے جیب نے دامناور جنون میں بہار آئی ہے
درد کا احساس رکھا ہے فقط انسان میںحیف دیمک جی رہی ہے میرؔ کے دیوان میں
کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیےسوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو
عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیامرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے
مدتیں گزریں ملاقات ہوئی تھی تم سےپھر کوئی اور نہ آیا نظر آئینے میں
روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتےاک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
اپنے کاندھوں پہ لیے پھرتا ہوں اپنی ہی صلیبخود مری موت کا ماتم ہے مرے جینے میں
عورت ہو تم تو تم پہ مناسب ہے چپ رہویہ بول خاندان کی عزت پہ حرف ہے
انقلاب صبح کی کچھ کم نہیں یہ بھی دلیلپتھروں کو دے رہے ہیں آئنے کھل کر جواب
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books