aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harba-haa-e-bahaar"
رنگ شکستہ صبح بہار نظارہ ہےیہ وقت ہے شگفتن گل ہائے ناز کا
ہے موسم بہار کا آغاز قہر ہےاب بھی اگر چمن میں ہوا معتدل نہ ہو
ہے نوید بہار ہر لب پرکم نصیبوں کو اعتبار نہیں
جان جاں مایوس مت ہو حالت بازار سےشاید اگلے سال تک دیوانہ پن ملنے لگے
مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہےخزاں سے بڑھ کے گلوں پر ستم بہار کا ہے
ہے نور بصر مردمک دیدہ میں پنہاں یوں جیسے کنہیاسو اشک کے قطروں سے پڑا کھیلے ہے جھرمٹ اور آنکھوں میں پنگھٹ
یہ زخم عشق ہے کوشش کرو ہرا ہی رہےکسک تو جا نہ سکے گی اگر یہ بھر بھی گیا
بھیڑ ہے بر سر بازار کہیں اور چلیںآ مرے دل مرے غم خوار کہیں اور چلیں
یہ تماشا سر بازار نہیں ہو سکتاہر کوئی میرا خریدار نہیں ہو سکتا
حربہ ہے عاشقوں کا فقط آہ پیچ داردرویش لوگ رکھتے ہیں جیسے ہرن کی شاخ
ہائے پھر فصل بہار آئی خزاںؔکبھی مرنا کبھی جینا ہے محال
قفس سے دور سہی موسم بہار تو ہےاسیرو آؤ ذرا ذکر آشیاں ہو جائے
اب تو ہے صرف آمد فصل بہار یاددل ایک پھول تھا جو سر شاخ جل گیا
یہ ارتقائے بشر کی ہے کون سی منزلکہ اس کی زد میں خدا بھی ہے کائنات بھی ہے
ہائے زنجیر شکن وہ کشش فصل بہاراور زنداں سے نکلنا ترے دیوانے کا
خزاں رخصت ہوئی پھر آمد فصل بہاری ہےگریباں خود بخود ہونے لگا ہے دھجیاں میرا
فتویٰ دیا ہے مفتیٔ ابر بہار نےتوبہ کا خون بادہ کشوں کو حلال ہے
یار کو دیکھتے ہی مر گئے اے بحرؔ افسوسخاک میری کوئی آنکھوں میں قضا کی جھونکے
ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحریاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں
جشن بہار نو ہے نشیمن کی خیر ہواٹھا ہے کیوں چمن میں دھواں روشنی کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books