aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "'bajaaj'"
نہ کھونا اور نہ پانا چاہیے تھامجھے کچھ درمیانہ چاہیے تھا
پھول کلیوں کا ذکر کر کے بجاجؔداستاں تیری ہی سنائی ہے
شکستہ دل سجایا جا رہا ہےلہو سے گل بنایا جا رہا ہے
یہ ان کی آنکھوں میں اکثر دکھائی دیتا ہےکہ ہم کو آپ سے بہتر دکھائی دیتا ہے
گفتگو ایک پل رکی بھی نہیںبات کرنی تھی جو ہوئی بھی نہیں
کہانی عشق کی یعنی یہی ہےیہی ہے آگ اور پانی یہی ہے
کس کو کس کا ساتھ نبھانا ہوتا ہےوقت کی رو کا صرف بہانا ہوتا ہے
ہم پیاس کے ماروں کا اس طرح گزارا ہےآنکھوں میں ندی لیکن ہاتھوں میں کنارہ ہے
نہ زمین تھی ہماری نہ ہی آسماں ہماراملے آپ جب ہوا ہے یہ جہاں جہاں ہمارا
فطرتاً لازم ہے ہم پر پہلے پانی ڈھونڈھناپیاس بجھ جائے تو پھر تشنہ دہانی ڈھونڈھنا
اک خواب مسلسل تھا کہ کھلتا ہی نہیں تھاکیا پیڑ تھا جس کا کوئی سایہ ہی نہیں تھا
بے انتہا ہو قرب مگر اس قدر نہ ہوہم جس پہ مر رہے ہیں اسی کو خبر نہ ہو
بجاجؔ ان کو جو روکے گا زمانہوہ خوابوں میں مدام آتے رہیں گے
دل ہے بیتاب التجا کے لئےچھیڑ دو بات ابتدا کے لئے
وہی سفر جو پس کارواں نہیں ہوتامرا سفر ہے کبھی رائیگاں نہیں ہوتا
کیا کوئی سمجھے مرے حالات جب کہتا ہوں میںاک مسلسل روشنی کے سائے میں رہتا ہوں میں
باغباں اتنا تو نادان نہیں ہو سکتاکوئی اک پھول گلستان نہیں ہو سکتا
مست و بے خود سا ہے بجاجؔ کوئیاس کا انداز زندگی دیکھیں
کیسا جادو کیسا فتنہ دھیان میں رکھا گیادل میں کیا آیا کہ دل انسان میں رکھا گیا
امت بجاجؔ کوئی ڈر کو جیت پایا کیاوہ کامیاب ہیں جو اپنا ڈر سمجھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books