aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",FAKx"
کم نہیں طمع عبادت بھی تو حرص زر سےفقر تو وہ ہے کہ جو دین نہ دنیا رکھے
نگاہ فقر میں شان سکندری کیا ہےخراج کی جو گدا ہو وہ قیصری کیا ہے
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
جو فقر میں سرور ہے شاہی میں وہ کہاںہم بھی رہے ہیں نشۂ دولت میں چار دن
ہم اپنے اپنے بکھیڑوں میں پھنس چکے ہوں گےنہ تجھ کو میرا نہ مجھ کو ترا پتا ہوگا
گزروں گا شہر سنگ سے جب آئنہ لیےچہرے کھلے دریچوں میں فق چھوڑ جاؤں گا
نہیں فقر و سلطنت میں کوئی امتیاز ایسایہ سپہ کی تیغ بازی وہ نگہ کی تیغ بازی
اس نے مایوس کر دیا ہوگاپھانس دل سے نکل گئی ہوگی
ذہن و دل آج بھوکے مرتے ہیںان دنوں ہم نے فاقے جھیلے تھے
جب سے دیکھا ہے اس فقیرنی کوفاقہ مستی سے عشق ہو گیا ہے
وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذراروح محمد اس کے بدن سے نکال دو
کتنے دل توڑ چکا ہوں اسی بے ہنری سےجال میں پھنس کے نکلنا نہیں آتا ہے مجھے
نہ ایراں میں رہے باقی نہ توراں میں رہے باقیوہ بندے فقر تھا جن کا ہلاک قیصر و کسریٰ
کمال فقر بھی شایاں ہے پاک بینوں کویہ خاک تخت ہے ہم بوریا نشینوں کو
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاںرنگ لاوے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
دل فقر کی دولت سے مرا اتنا غنی ہےدنیا کے زر و مال پہ میں تف نہیں کرتا
مژدہ اے روح تجھے عشق سا دم ساز آیانکبت فقر گئی شاہ سرافراز آیا
دشمن سے پھر گئی نگہ یار شکر ہےاک پھانس تھی کہ دل سے ہمارے نکل گئی
چپ چاپ گھر کے صحن میں فاقے بچھا دئیےروزی رساں سے ہم نے گلہ کچھ نہیں کیا
فقر کے ہیں معجزات تاج و سریر و سپاہفقر ہے میروں کا میر فقر ہے شاہوں کا شاہ
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books