aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",SHdI"
اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئےدو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئے
وہ دل جو میں نے مانگا تھا مگر غیروں نے پایا ہےبڑی شے ہے اگر اس کی پشیمانی مجھے دے دو
مانند خامہ تیری زباں پر ہے حرف غیربیگانہ شے پہ نازش بے جا بھی چھوڑ دے
جس شے پر وہ انگلی رکھ دے اس کو وہ دلوانی ہےاس کی خوشیاں سب سے اول سستا مہنگا ایک طرف
میں پیہم ہار کر یہ سوچتا ہوںوہ کیا شے ہے جو ہاری جا رہی ہے
اتنی دقیق شے کوئی کیسے سمجھ سکےیزداں کے واقعات سے گھبرا کے پی گیا
اب نہیں دل میں مرے شوق وصالاب ہر اک شے سے فراغت ہے مجھے
سارا کچھ لگ رہا ہے بے ترتیبایک شے آگے پیچھے ہونے سے
چاند ہے کہکشاں ہے تارے ہیںکوئی شے نامہ بر نہیں ہوتی
یوں میری یاد میں محفوظ ہیں تیرے خد و خالجس طرح دل میں کسی شے کی تمنا ہونا
مری غیرت بھی کوئی شے ہے کہ محفل میں مجھےاس نے اس طرح بلایا ہے کہ جا بھی نہ سکوں
کیا ہوئی تقصیر ہم سے تو بتا دے اے نظیرؔتاکہ شادی مرگ سمجھیں ایسے مر جانے کو ہم
نہ جس کا نام ہے کوئی نہ جس کی شکل ہے کوئیاک ایسی شے کا کیوں ہمیں ازل سے انتظار ہے
کہیں ہے عید کی شادی کہیں ماتم ہے مقتل میںکوئی قاتل سے ملتا ہے کوئی بسمل سے ملتا ہے
وہ تو کہیں ہے اور مگر دل کے آس پاسپھرتی ہے کوئی شے نگہ یار کی طرح
اک طور دہ صدی تھا جو بے طور ہو گیااب جنتری بجائیے تاریخ گائیے
دل بے مدعا خدا نے دیااب کسی شے کی احتیاج نہیں
یہ ربط بے شکایت اور یہ میںجو شے سینے میں تھی وہ بجھ گئی کیا
میں تیرے دشمن لشکر کا شہزادہکیسے ممکن ہے یہ شادی شہزادی
اکیسویں صدی کی طرف ہم چلے تو ہیںفتنے بھی جاگ اٹھے ہیں آواز پا کے ساتھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books