aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ",fQOG"
اک نو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہچہرہ فروغ مے سے گلستاں کیے ہوئے
اپنے فروغ حسن کی دکھلا کے وسعتیںمیرے حدود شوق بڑھا کر چلے گئے
رشحۂ شبنم بہار گل فروغ مہر و ماہواہ کیا اشعار ہیں دیوان فطرت دیکھیے
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نےغبار راہ کو بخشا فروغ وادیٔ سینا
جھوٹ کیوں بولیں فروغ مصلحت کے نام پرزندگی پیاری سہی لیکن ہمیں مرنا تو ہے
فروغ شعلۂ خس یک نفس ہےہوس کو پاس ناموس وفا کیا
مستی میں فروغ رخ جاناں نہیں دیکھاسنتے ہیں بہار آئی گلستاں نہیں دیکھا
آنکھیں جن کو دیکھ نہ پائیں سپنوں میں بکھرا دیناجتنے بھی ہیں روپ تمہارے جیتے جی دکھلا دینا
بجھے بجھے سے ہوں ارماں تو کیا فروغ نشاطجو سو گئے ہیں ستارے انہیں جگا کے پیو
فروغ صنعت قد آوری کا موسم ہےسبک ہوئے پہ بھی نکلا ہے قد و قامت کیا
موسیٰ کی ہے قسم تجھے اور کوہ طور کینور و فروغ جلوۂ لمعان کی قسم
حسن فروغ شمع سخن دور ہے اسدؔپہلے دل گداختہ پیدا کرے کوئی
جوانو اب تمہارے ہاتھ میں تقدیر عالم ہےتمہیں ہوگے فروغ بزم امکاں ہم نہیں ہوں گے
ادھر بھی ایک اچٹتی نظر کہ دنیا میںفروغ محفل جم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
شہر کا شہر بسا ہے مجھ میںایک صحرا بھی سجا ہے مجھ میں
اپنی مٹی کو سرافراز نہیں کر سکتےیہ در و بام تو پرواز نہیں کر سکتے
دیوانگاں کا چارہ فروغ بہار ہےہے شاخ گل میں پنجۂ خوباں بجائے گل
زندگی تشنہ بھی ہے بے رنگ بھی لیکن سرورؔجب تلک چہرہ فروغ مے سے تابندہ نہ ہو
خوشا اقبال رنجوری عیادت کو تم آئے ہوفروغ شمع بالیں طالع بیدار بستر ہے
ہوا فروغ جو مجھ کو غم زمانہ ہواپڑا جو داغ جگر میں چراغ خانہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books