aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بارور"
مری زمین مرا آخری حوالہ ہےسو میں رہوں نہ رہوں اس کو بارور کر دے
ہے سر شہید عشق کا زیب سنان یارصد شکر بارے نخل وفا بارور تو ہے
کس کی خاطر ذائقوں کی سختیوں میں ہیں ثمراور جھک جاتی ہے شاخ بارور کس کے لیے
کیا سے کیا کہہ رہے ہیں آپ سراجؔآپ کی بات بارور نہ ہوئی
ہونے دو آج شاخ تمنا کو بارورممکن ہے کل نفس کا یہاں سے گزر نہ ہو
نخل امید بارور نہ ہواپھول آئے نہ پتیاں آئیں
نالہ مرا گر کوئی شجر ہےاک روز یہ بارور بھی ہوگا
گواہ ہیں مرے مصرعوں کے بست و در کاشفؔچنا جو حرف اسے کر کے بارور رکھا
نخل مراد یار ہوا آج بارورصد شکر کٹ کے سر مرا پہنچا سناں تلک
کشت امید بارور نہ ہوئیلاکھ سورج اگے سحر نہ ہوئی
ہو چلا بارور اب نخل جوانی ان کاچشم بد دور ہے آغاز بہار عارض
یوں تمنا کے پھول مرجھائےشاخ امید بارور نہ ہوئی
ہر شجر اے دیدۂ تر بارور ہوتا نہیںہر صدف کی گود میں جیسے گہر ہوتا نہیں
یہاں نا مرادی ہے عین مرادنہ ہو بارور نخل امید کا
پھلے گا اور ابھی نارسائی کا گلشنفغاں کی ٹہنیاں کچھ اور بارور ہوں گی
بارور ہوگی دعا جب اسے منظور ہواوقت سے پہلے یہاں پھول نہیں کھل سکتے
نیاز و ناز کا پیکر نہ عرش پر ٹھہرازمیں کی گود میں اترا تو بارور ٹھہرا
کیا کیا بہاریں آئیں کیا کیا درخت پھولےنخل دعا کو لیکن میں بارور نہ دیکھا
یوں ہی ریشمی سے جیون پہ سمے کا بار کیوں ہومرا رنگ بارور لو مرا فون تو اٹھاؤ
ان کے جوبن کو دیکھ لے جس نےسرو کو بارور نہیں دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books