aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "باغبانی"
خشک پتے آنکھ میں چبھتے ہیں کانٹوں کی طرحدشت میں پھرنا الگ ہے باغبانی اور ہے
لخت جگر سے ہے رگ ہر خار شاخ گلتا چند باغبانی صحرا کرے کوئی
یہ دوراہا ہے چلو تم رنگ و بو کی کھوج میںہم چلے صحرائے دل کی باغبانی کے لیے
عزیزان وطن کو غنچہ و برگ و ثمر جاناخدا کو باغباں اور قوم کو ہم نے شجر جانا
قانون باغبانیٔ صحرا کی سر نوشتلکھی گئی تو کیا جو نہ لکھی گئی تو کیا
باغبانی میں کٹی عمر تو ساری لیکنپھول اب تک نہ کھلا اپنے مقدر والا
بہتی جاتی ہوں اک سمندر میںاس کی یادو کی بادبانی ہے
پھلوں کی باغبانی میں تو بارش کی دعا ہوگیگزرتے خوبصورت بادلوں کو کون دیکھے گا
محبت ہو گئی اک روز عادلؔہمارا مشغلہ تھا باغبانی
اداس لوگوں کو کون ہنسنا سکھا رہا ہےخزاں کے موسم میں باغبانی نہیں چلے گی
تیرے داغوں کی اے غم الفتخوب ہم نے بھی باغبانی کی
مری تجھ سے کیا ہے نسبت مرا تجھ سے واسطہ کیاتو حریص لالہ و گل میں فدائے باغبانی
ہجر کے موسم میں بھی گل زار ہوںیہ غضب کی باغبانی دیکھیے
ٹوٹے پتے کہہ رہے ہیں شاخ سےباغبانی ہم تمہیں سکھلائیں گے
ہم نے زنداں کی باغبانی کیموسم گل کے ہم اسیر نہ تھے
گلاب رنگوں کو زعفرانی نہیں کروں گامیں ایسے پودوں کی باغبانی نہیں کروں گا
ایک تو دل شاعرانہ اور پھر مجروح بھیچین مجھ کو آئے گا بس باغبانی دیکھ کر
باغ سناٹا دھول اور پت جھڑباغبانی کا کیا کریں صاحب
رکھ گیا ویرانیٔ گلشن کو پاساور مجھ کو باغبانی دے گیا
گل رخاں کا آب و رنگ دیکھنے سے میرے ہےحسن کی گلستاں کی مجھ کو باغبانی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books