aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "برائے"
زمیں بنائی گئی آسماں بنایا گیابرائے عشق یہ سارا جہاں بنایا گیا
ایک علاج دائمی ہے تو برائے تشنگیپہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دیا کرو
برائے نام ہیں ان سے مراسمبرائے نام جینا پڑ رہا ہے
عرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہےدعواۓ جمعیت احباب جاۓ خندہ ہے
برائے حل مشکل ہوں ز پا افتادۂ حسرتبندھا ہے عقدۂ خاطر سے پیماں خاکساری کا
زندگی کو لوگ کہتے ہیں برائے بندگیزندگی کٹ جائے گی ذکر بتاں کرتے چلو
وہ جسم مرمریں نظریں بھی جس کو چھو نہ سکیںبرائے رونق عالم فروخت ہوتا ہے
اسدؔ ہے نزع میں چل بے وفا برائے خدامقام ترک حجاب و وداع تمکیں ہے
اگر ہم آشنا ہوتے تری بیگانہ خوئی سیںبرائے مصلحت ظاہر میں بیگانے ہوئے ہوتے
ستم سے بھاگ کے جینا ہے موت سے بد تربرائے حق میں تجھے دار پر چڑھا ملوں گا
ہو برائے شام ہجراں لب ناز سے فروزاںکوئی ایک شمع پیماں کوئی اک چراغ وعدہ
صدائیں دیتی ہوئی خلائیں کہیں زمینوں تک آ نہ جائیںیہ خواب کاری پر تکلف برائے تعبیر کر رہے ہیں
روبرو ان کے کہاں تھی فرصت اظہار غملب کو اک جنبش برائے نام ہو کر رہ گئی
بتوں کو برائے خدا چاہتا ہوںسر خم دل مبتلا چاہتا ہوں
عجب نہیں جو مجھی پر وہ بات کھل جائےبرائے نام سہی سوچتا تو میں بھی ہوں
یہ واقعہ ہے کہ دشمن سے مل گئے ہیں دوستمرا بیان برائے بیان تھوڑی ہے
برائے عقد خوانی قاضیوں میں فرق ہے لیکنکراچی اور دلی کے چھوارے ایک جیسے ہیں
تو پھر وہ عشق یہ نقد و نظر برائے فروختسخن برائے ہنر ہے ہنر برائے فروخت
سودا برائے زندگی آسان کر دیاجو بک نہیں رہا تھا اسے دان کر دیا
بھلے تو لگتے ہیں انکار بوسہ پر بھی یہ ہونٹکبھی تو یہ کہو ''یہ لب برائے بوسہ'' ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books