aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بے_ضرر"
کتنی ہی بے ضرر سہی تیری خرابیاںباصرؔ خرابیاں تو ہیں پھر بھی خرابیاں
بھلی لگتی نہیں تکرار اتنیبظاہر بے ضرر سچائیاں ہیں
بے ضرر لوگ چن لیے شاہدؔاور محبت نگر بنا ڈالا
دیکھ بچوں سے گفتگو کر کےکیسی ہوتیں ہیں بے ضرر باتیں
جنگلوں سے ہمیں گزرنا ہےپہلے سانپوں کو بے ضرر کر لیں
وہی بے ضرر سی زمیں چار سووہی سنگ دل آسماں ہر طرف
وقت آخر کھلا ہے یہ عقدہبھولی صورت بھی بے ضرر نہ ہوئی
گر مودت ہے جو اہل بیت سےجاوداں ہے بے ضرر ہے زندگی
خود کو دشمن بھی وہ نہیں کہتادوست گر ہے تو بے ضرر کیوں ہے
ذرا آگے چلو گے تو اضافہ علم میں ہوگامحبت پہلے پہلے بے ضرر محسوس ہوتی ہے
تری دشمنی خود ہی مائل رہیکسی رشتۂ بے ضرر کی طرف
بجائے ہم سفری اتنا رابطہ ہے بہتکہ میرے حق میں تری بے ضرر دعا ہے بہت
پھونکتا رہتا ہے کونین کو جن کا پرتوبے ضرر ہے انہیں جلووں کا تماشا دل میں
مسئلوں کی مار سے چہرے ہیں مرجھائے ہوئےایسا لگتا ہے جہاں میں بے ضرر کوئی نہیں
دوستی کے واسطے میری فقط اک شرط ہےدوست دل کا صاف ہو جو بے ضرر بھی چاہئے
سلیمؔ چاروں طرف تیرگی کے جال گھنےپہ ہم کو نیشتر بے ضرر نصیب ہوا
ذرا سا نکلے تو یہ شہر الٹ پلٹ جائےوہ اپنے گھر میں بہت بے ضرر سا رہتا ہے
وہ زمانے کا تغیر ہو کہ موسم کا مزاجبے ضرر دونوں ہیں نیرنگی آدم کے سوا
کہنے سے پہلے اتنا تو لازم ہے سوچناجو بات منہ سے نکلے گی وہ بے ضرر بھی ہے
میں وہ سمجھا ہوں بیاں تم سے جو ہوگا نہ کبھیبے ضرر ہوں مرے اس کشف سے گھبراؤ نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books