aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تعاقب"
یوں ہے کہ تعاقب میں ہے آسائش دنیایوں ہے کہ محبت سے مکر جائیں گے اک دن
ایک سایہ مرے تعاقب میںایک آواز ڈھونڈتی ہے مجھے
یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دنجو تھک گیا ہے تو اب اس کو مختصر کر دے
چلتے ہوئے بادل کے سائے کے تعاقب میںیہ تشنہ لبی مجھ کو صحراؤں میں لے آئی
تتلی کے تعاقب میں کوئی پھول سا بچہایسا ہی کوئی خواب ہمارا بھی کبھی تھا
گزرتا وقت مرا غم گسار کیا ہوگایہ خود تعاقب شام و سحر میں رہتا ہے
ہاں اس کے تعاقب سے مرے دل میں ہے انکاروہ شخص کسی کو نہ ملے گا نہ ملا ہے
نہ روشنی کوئی آتی مرے تعاقب میںجو اپنے آپ کو میں نے بجھا دیا ہوتا
یہ بے حسی تو مری ضد تھی میرے اجزا سےکہ مجھ میں اپنے تعاقب کا ڈر نہ رہ جائے
غم تعاقب میں ہیں سزا کی طرحتو چھپا لے مجھے خطا کی طرح
اب وہ تتلی ہے نہ وہ عمر تعاقب والیمیں نہ کہتا تھا بہت دور نہ جانا مرے دوست
میں کہیں جاؤں ہے تعاقب میںاس کی وہ جان لینے والی ہنسی
تمہارا خط ہوا میں اڑ رہا ہےتعاقب میں لفافے اڑ رہے ہیں
آج تک اس کے تعاقب میں بگولے ہیں رواںابر کا ٹکڑا کبھی برسا تھا ریگستان پر
لمحوں کے تعاقب میں گزر جائیں گی صدیاںیوں وقت تو مل جائے گا مہلت نہ ملے گی
تمام رات بھٹکنا ترے تعاقب میںترے خیال کی سب سیڑھیاں اتر جانا
میں اس لیے نہیں تھکتا ترے تعاقب سےمجھے یقیں ہے کہ پانی بھی ہے سراب کے ساتھ
یہ عمر عمر کوئی تعاقب میں کیوں رہےیادوں میں گونجتی ہوئی کس کی صدا ملی
بھٹک جاتی ہیں تم سے دور چہروں کے تعاقب میںجو تم چاہو مری آنکھوں پہ اپنی انگلیاں رکھ دو
بعض اوقات ہواؤں کے تعاقب کے لیےمیں نہ جاؤں تو مرا نقش قدم جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books