aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جمل"
ہوئی اس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامیپھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جام جم نکلے
دیکھنا سب لوگ مجھ کو خارجی ٹھہرائیں گےکل یہاں جنگ جمل کا مسئلہ چھیڑوں گا میں
دھوکہ ہے اگر آنکھ میں قاتل کی نمی ہےشعلوں پہ کہیں آج تلک برف جمی ہے
سانس لینے کا کب محل ہے یہاںسانس لینا تو اک جدل ہے یہاں
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کیچاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
مینا بہ مینا مے بہ مے جام بہ جام جم بہ جمناف پیالے کی ترے یاد عجب سہی گئی
جل اٹھے بزم غیر کے در و بامجب بھی ہم خانماں خراب آئے
جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہوگاکریدتے ہو جو اب راکھ جستجو کیا ہے
یہ کون لوگ ہیں موجود تیری محفل میںجو لالچوں سے تجھے مجھ کو جل کے دیکھتے ہیں
جب وہ جمال دلفروز صورت مہر نیمروزآپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں
آج شمشان کی سی بو ہے یہاںکیا کوئی جسم جل رہا ہے کہیں
یہ حسن و جمال ان کا یہ عشق و شباب اپناجینے کی تمنا ہے مرنے کا زمانا ہے
کرتا ہوں جمع پھر جگر لخت لخت کوعرصہ ہوا ہے دعوت مژگاں کیے ہوئے
کسی طرح تو جمے بزم مے کدے والونہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہو ہی سہی
نہال سبز رنگ میں جمال جس کا ہے منیرؔکسی قدیم خواب کے محال میں ملا مجھے
گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیںہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئیدرد کا چاند بجھ گیا ہجر کی رات ڈھل گئی
حسن مہ گرچہ بہ ہنگام کمال اچھا ہےاس سے میرا مہہ خورشید جمال اچھا ہے
میں وہ چراغ سر رہ گزار دنیا ہوںجو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے
کون پتھرا گیا ہے آنکھوں میںبرف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books