aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جگ_ہنسائی"
اب درد بے دیار ہے اور جگ ہنسائی ہےاس عشق نے بھی کیسی جواں موت پائی ہے
آپ ہوں خفا مجھ سے یا میں آپ سے نادموہ بھی جگ ہنسائی ہے یہ بھی جگ ہنسائی ہے
بات پھیلی ہے مسکرانے سےجگ ہنسائی کا لگ گیا دھڑکا
ہنسی آتی ہے اپنے رونے پراور رونا ہے جگ ہنسائی کا
روتی ہے مخلوق میرے حال پرجگ ہنسائی کا مزا جاتا رہا
شکوہ کرنا مرا رقیبوں سےاک طرح یہ بھی جگ ہنسائی ہے
نہیں رونے میں گر ظفرؔ تاثیرجگ ہنسائی نہیں تو پھر کیا ہے
اس قدر دور کر مجھے خود سےجان یہ جگ ہنسائی مت کرنا
چپ رہیں تو رہا نہیں جاتاکچھ جو کہئے تو جگ ہنسائی ہے
اٹھا کر انگلیاں سب ہنس رہے ہیںسمجھ لو جگ ہنسائی مرحلہ ہے
نارسائی ہی جگ ہنسائی ہےہاں رسائی کی تم کماں تک ہو
میری آنکھوں کے جل پڑے تھے دئےآنسوؤں نے یوں جگ ہنسائی کی
خندۂ یار سے طرف ہو کربرق نے اپنی جگ ہنسائی کی
ہوا میں اڑ گیا ایک ایک پتاگلوں کی جگ ہنسائی ہو چکی بس
میلے کپڑوں کا اپنا رنگ بھی تھاپھر بھی قسمت میں جگ ہنسائی تھی
مان لی ہار اس نے بادل سےیہ تو سورج کی جگ ہنسائی ہے
درد دل کا بتانے میں سب کوہم نے پایا کہ جگ ہنسائی ہے
سن کے بھی وہ سن نہ پایا مدعامفت میری جگ ہنسائی ہو گئی
وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہےخود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہے
روئیں گے گر تو جگ ہنسائی ہوکرتے کیا چپ سے ہو گئے ہم بھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books