aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حیض"
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
مانع اظہار تم کو ہے حیا، ہم کو ادبکچھ تمہارے دل کے اندر کچھ ہمارے دل میں ہے
حیف اس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔجس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا
وہ سادگی نہ کرے کچھ بھی تو ادا ہی لگےوہ بھول پن ہے کہ بے باکی بھی حیا ہی لگے
آنکھوں سے حیا ٹپکے ہے انداز تو دیکھوہے بو الہوسوں پر بھی ستم ناز تو دیکھو
آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پراس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جھکائی مزا آ گیا
بظاہر ان کو حیا دار لوگ سمجھے ہیںحیا میں جو ہے شرارت کسی کو کیا معلوم
کئی روز میں آج وہ مہر لقا ہوا میرے جو سامنے جلوہ نمامجھے صبر و قرار ذرا نہ رہا اسے پاس حجاب و حیا نہ رہا
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
مجاوران ہوس تنگ ہیں کہ یوں کیسےبغیر شرم و حیا بھی حیا کے ساتھ ہوں میں
عجب نہیں ہے کہ دل پر جمی ملی کائیبہت دنوں سے تو یہ حوض صاف بھی نہ ہوا
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیےبیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے
پہلے بھی بے لباس تھے اتنے مگر نہ تھےاب جسم سے لباس حیا بھی اتر گیا
غیروں پہ لطف ہم سے الگ حیف ہے اگریہ بے حجابیاں بھی ہوں عذر حیا کے بعد
کھول دیں زنجیر در اور حوض کو خالی کریںزندگی کے باغ میں اب سہ پہر ہونے کو ہے
ادب ہے اور یہی کشمکش تو کیا کیجےحیا ہے اور یہی گو مگو تو کیونکر ہو
شرما کے یوں نہ دیکھ ادا کے مقام سےاب بات بڑھ چکی ہے حیا کے مقام سے
کون گھونگھٹ کو اٹھائے گا ستم گر کہہ کےاور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد
غیر کو یا رب وہ کیونکر منع گستاخی کرےگر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے
تھا جی میں اس سے ملیے تو کیا کیا نہ کہیے میرؔپر کچھ کہا گیا نہ غم دل حیا سے آج
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books