aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خود_ساختہ"
مری دیوانگی خود ساختہ نئیںمیں جیسا ہوں میں ویسا چاہتا نئیں
خود ساختہ سزا کو جو ہم چن لیے گئےحسرت کے جال چاروں طرف بن لیے گئے
مزا نہ پوچھ جو خود ساختہ فسوں میں ہےتو میرے پاس نہیں اور دل سکوں میں ہے
ہر ایک بندش خود ساختہ بیاں سے اٹھاتکلفات کا پردہ بھی درمیاں سے اٹھا
جتنے خود ساختہ ہیں یہ نقادسارے غالبؔ شناس تھوڑی ہیں
اپنے خود ساختہ اصولوں سےمل گیا کچھ دنوں قرار اسے
نہیں ممنون کوئی بھی کسی کاجسے دیکھو وہی خود ساختہ ہے
کبھی خود ساختہ لوگوں سے پوچھومرے بے ساختہ ہونے کا مطلب
اپنے خود ساختہ خیالوں کیبرف کو شعلۂ یقین پہ رکھ
خود ساختہ خداؤں نے جینا کیا محالرب جانے کب رکے گا خداؤں کا سلسلہ
میں مانتا نہیں خود ساختہ لکیروں کوزمین میری ہے سارا جہان میرا ہے
لگتا ہے اپنا ذہن بھی اپنا نہیں نسیمؔخود ساختہ خیال بھی جیسے پرائے ہیں
جب مسائل ہی خود ساختہ ہیں مرےپھر گلہ رب سے اچھا عمل تو نہیں
بے جا انا تباہی کا کردار بن گئیخود ساختہ غرور نے رسوا کیا مجھے
خود ساختہ خداؤں کا مجھ کو نہیں ہے خوفتیری نوازشوں کا بس اک سلسلہ رہے
رکھ دے نہ کاٹ کر کہیں سارے وجود کوخود ساختہ اناؤں کی تلوار سے بچو
خود ساختہ بتوں کو میں اب توڑ تاڑ کرپوجوں گا بس اسی کو پرستار کی طرح
ماضی کی بات اور تھی ممتازؔ آج بھیخود ساختہ ہیں کتنے خدا ہم سے پوچھئے
سبھی کو تیلیاں اپنی عزیز تھیں اسرارؔکہ جو پرند تھا خود ساختہ قفس میں تھا
عنایت کم نہیں ہم پر فضا کیبڑی حد تک تو ہم خود ساختہ ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books