زمیں کسی کی سہی آسمان میرا ہے
زمیں کسی کی سہی آسمان میرا ہے
میں اڑ رہا ہوں کہ مقصد اڑان میرا ہے
تمام لوگ اذیت میں کاٹتے رہے دن
میں اس گماں میں رہا امتحان میرا ہے
یہ سوچ کر بھی یہاں کوئی پھول اگاتا نہیں
کرایہ دار ہوں میں کب مکان میرا ہے
میں مانتا نہیں خود ساختہ لکیروں کو
زمین میری ہے سارا جہان میرا ہے
جو محو جشن ہیں مظہرؔ وہ لوگ میرے نہیں
جو کٹ گیا ہے وہی خاندان میرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.