aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خود_گزیدہ"
خود گزیدہ ہوں بڑا زہر ہے میرے اندراس کا تریاق ہے راتوں کو جگاتے رہنا
ڈرتا ہوں اپنے سائے سے میں خود گزیدہ ہوںسینے میں کوئی شورش ظلمات بھی نہیں
خرد گزیدہ جنوں کا شکار یعنی میںملا تھا غم کو بھی اک غم گسار یعنی میں
بدن کو اوڑھ کے یا بے بدن تماشہ کراداس شہر کے شیریں سخن تماشہ کر
خود کو انساں کے نشانے سے بچائیں کس طرحجانور آدم گزیدہ مشورہ کرنے لگے
میں وہ آدم گزیدہ ہوں جو تنہائی کے صحرا میںخود اپنی چاپ سن کر لرزہ بر اندام ہو جائے
وہ خود پرست ہے اور خود شناس میں بھی نہیںفریب خوردۂ وہم و قیاس میں بھی نہیں
بند ہے آج بھی ترسیل پہ راہ الفاظمیں کہ مضمون ہوں پھر بھی ہوں تباہ الفاظ
رات کا کیا ذکر وہ ڈھل کے سویرا ہو گئیہاں مگر وہ چاندنی جو شب گزیدہ ہو گئی
شب گزیدہ ہوں مجھے تاروں کی چھاؤں سے ہے ڈردل کا خوں کرنے چلے آئے ہیں تیرا زاد بھی
کبھی نہ خود کو بد اندیش دشت و در رکھااتر کے چاہ میں پاتال کا سفر رکھا
دل یہ کہتا ہے کہ ملنے کی کوئی بات کرےکوئی تو آئے جو تجدید ملاقات کرے
نے شکوہ مند دل سے نہ از دست دیدہ ہوںاس بخت نارسا سے اذیت کشیدہ ہوں
تمام دنیا میں ڈھونڈ آیا میں گم شدہ زندگی کی صورتملی تو مجھ کو حیات مضطر مگر ملی اجنبی کی صورت
اس سفر میں نیم جاں میں بھی نہیں تو بھی نہیںاور زیر سائباں میں بھی نہیں تو بھی نہیں
لہو فشاں ہیں ورق اور دل تپیدہ ہیںادیب شہر کے اب بھی قلم بریدہ ہیں
شعلہ بکف ساعتوں کی سرخی نظر آ رہی ہےظلمت گزیدہ نگاہیں خوش ہیں سحر آ رہی ہے
ہمیں نہ ڈھاؤ کہ مشکل سے ہم کھڑے ہوئے ہیںستم گزیدہ تو ہیں خود ستم نہیں ہیں میاں
دریا کی بے پناہ روانی سے ڈر لگاوہ سگ گزیدہ تھا اسے پانی سے ڈر لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books