aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خوش_حال"
اک خواب ہم نے دیکھا خوش حال گلستاں ہےاور ساتھ یہ بھی دیکھا خوش حال باغباں ہے
خوش حال زندگی تھی میں خوش حال تھا بہتاک دم سے ایک دن مری دنیا بدل گئی
اندر سے ہیں بکھرے بکھرےاور باہر سے سب خوش حال
کل تک تو خوش حال تھے ہمآج بڑی مشکل میں ہیں
ہائے سڑکوں پہ یہ ننگے بچےملک خوش حال تو غربت کیسی
کتنی خوش حال ہے ساری دنیاکتنا ویران ہے یہ گھر دیکھو
ہے وہ خوش حال انساں دنیا میںجس کی عادت جمیل ہوتی ہے
خوشی دے کے خوش حال کرتا ہے مجھ کوتمہارے لبوں کا یہ پیارا تبسم
دکھے گا عشق میں خوش حال جو دلوہی دل عشق میں بیمار بھی ہے
یہی کہ تو بڑا خوش حال ہے خداونداذرا پتہ نہیں چلتا جہاں کی حالت سے
ذرا سی دیر میں کشکول بھرنے والا تھامرا خدا مجھے خوش حال کرنے والا تھا
میں اپنے تصور میں ہوں خوش حال برادرقدموں میں پڑی ہے مرے دربار کی خوشبو
تو جنہیں بیچ کے خوش حال نہیں ہوتا ہےقصہ گو ایسے لطیفے مجھے واپس کر دے
لوگ اس شہر کو خوش حال سمجھ لیتے ہیںرات کے وقت بھی جو جاگ رہا ہوتا ہے
ہر حال میں رکھا ہمیں خوش حال جہاں میںاللہ کا قمرؔ ہم پہ یہ احسان بہت ہے
آنکھیں مری روشن رہیں خوش حال رہوں میںاک اندھی بھکارن کی مرے حق میں دعا ہے
جب اپنے ساتھ ساتھ تھا خوش حال تھا بہتخود سے بچھڑ کے خود کو گداگر بنا دیا
جب تھے خوش حال بھلے لگتے تھے رشتے غم کےاب وہی رشتے مری جان کا آزار ہوئے
جو گئے وقت میں خوش حال بتاتا تھا ہمیںآج بیٹھا ہے وہی غم کی دوانی لکھ کر
جس سے ملیے نظر آتا ہے بظاہر خوش حالاندر اندر سے پریشان یہ گھر کیسا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books