aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رابطہ"
خدا کرے وہ پیڑ خیریت سے ہوکئی دنوں سے اس کا رابطہ نہیں
جانے والے سے رابطہ رہ جائےگھر کی دیوار پر دیا رہ جائے
میرا اک یار سندھ کے اس پارناخداؤں سے رابطہ کیا جائے
ہوا سے روشنی سے رابطہ نہیں رہاجدھر تھیں کھڑکیاں ادھر مکان بن گیا
گواہی کیسے ٹوٹتی معاملہ خدا کا تھامرا اور اس کا رابطہ تو ہاتھ اور دعا کا تھا
کوئی رات آ کے ٹھہر گئی مری ذات میںمرا روشنی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا
وہ اپنے گھر کے دریچوں سے جھانکتا کم ہےتعلقات تو اب بھی ہیں رابطہ کم ہے
وہ میری روح کی آواز سن رہا ہوگابدن رہے نہ رہے رابطہ ضروری ہے
رابطہ لاکھ سہی قافلہ سالار کے ساتھہم کو چلنا ہے مگر وقت کی رفتار کے ساتھ
پھر وہی بحث چھیڑ دیتے ہواتنی مشکل سے رابطہ ہوا ہے
جانے والوں سے رابطہ رکھنادوستو رسم فاتحہ رکھنا
سب اپنی اپنی ذات کے زنداں میں بند ہیںمدت ہوئی کہ رابطہ باہر سے کٹ گیا
تم نے کیسا یہ رابطہ رکھانہ ملے ہو نہ فاصلہ رکھا
اس میں بھی رابطۂ خاص کی ملتی ہے جھلکخیر اقرار محبت نہ ہو انکار تو ہے
گھر میں اک تصویر جنگل کی بھی ہےرابطہ رہتا ہے ویرانی کے ساتھ
پہلے یہ ربط میری ضرورت بناؤ گےاور پھر کہو گے رابطہ ممکن نہیں رہا
اس نے مجھ سے تو کچھ کہا ہی نہیںمیرا خود سے تو رابطہ ہی نہیں
غیر مجھ سے مرے اپنے جب سے ہوئےدشمنوں سے مرا رابطہ ہو گیا
لیا جو اس کی نگاہوں نے جائزہ میراتو ٹوٹ ٹوٹ گیا خود سے رابطہ میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books