aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زمزم"
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دمدھوئے دھبے جامۂ احرام کے
خدا کے گھر میں کیا ہے کام زاہد بادہ خواروں کاجنہیں ملتی نہیں وہ تشنۂ زمزم بھی ہوتے ہیں
زمزم ہی پہ چھوڑو مجھے کیا طوف حرم سےآلودہ بہ مے جامۂ احرام بہت ہے
زائران کعبہ سے اقبالؔ یہ پوچھے کوئیکیا حرم کا تحفہ زمزم کے سوا کچھ بھی نہیں
متاع کوثر و زمزم کے پیمانے تری آنکھیںفرشتوں کو بنا دیتی ہیں دیوانے تری آنکھیں
میں بھی ضوریزؔ کوئی زمزم ہوںاور پھر گنگا جل تو تو بھی نہیں
آرشؔ صراحی دار سی گردن کے سحر میںزمزم سی گفتگو کو بھی رم گن رہا ہوں میں
بہار وادیٔ گنگ و جمن کے ساتھ یہاںوقار کوثر و زمزم فروخت ہوتا ہے
محبت تو طلب کی راہ میں اک ایسی ٹھوکر ہےکہ جس سے زندگی کی ریت میں زمزم ابلتے ہیں
طواف کعبہ بے کیفیت مے ہو نہیں سکتاملا لیتے ہیں تھوڑی سی اگر زمزم بھی پیتے ہیں
لبریز مئے صاف سے ہوں جام بلوریںزمزم سے ہے مطلب نہ صفا سے نہ حجر سے
کچھ بھی نہ دکھا معجزہ تھا ہی یہی عامرؔکھولی گئیں زمزم سے بھگوئی ہوئی آنکھیں
زمزم حرم سے آتا ہے راسخؔ کے واسطےوہ خانۂ خدا ہے وہاں کچھ کمی نہیں
یہ خاص ساز ازل سے وہ دجلۂ آہنگیہ نیل و زمزم و کوثر اسی سے ملتے ہیں
جب بھی چاہو اٹھا دو زمزمؔ کویہ فقیروں کا بال تھوڑی ہے
ہمیں نے دشت سے زمزم نکالاجو ہم چاہیں تو دریا خاک کر دیں
ریگزار ہجر میں احساس کے زمزم نہاںاس جگہ تو تشنگی کا سلسلہ کچھ اور ہے
لب فرات رہے پیاسے وارث زمزمشکار اکیلا نہیں میں ہی تشنہ کامی کا
فقط محنت مشقت کا نتیجہ کم نکلتا ہےدعا جب ماں کی شامل ہو تو پھر زمزم نکلتا ہے
لب جاناں جو زمزم آتشیں تھاحواسوں پر مرے چھایا بہت ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books