aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شہاب"
ابتدائے عشق ہے لطف شباب آنے کو ہےصبر رخصت ہو رہا ہے اضطراب آنے کو ہے
کس کی صدا سنی تھی کہ چپ لگ گئی شہابؔساتوں سروں کا بھید گنواتے رہے ہیں ہم
یاد اس کی ہے کچھ ایسی کہ بسرتی بھی نہیںنیند آتی بھی نہیں رات گزرتی بھی نہیں
شہاب چہرہ کوئی گم شدہ ستارہ کوئیہوا طلوع افق پر مرے دوبارہ کوئی
رکھتا ہوں یاد اس لیے ہر فصل گل شہابؔدن ہوں برے ہزار مگر دل برا نہ ہو
امتحاں کا شباب ارے توبہامتحاں کے شباب نے مارا
شام رکھتی ہے بہت درد سے بیتاب مجھےلے کے چھپ جا کہیں اے آرزوئے خواب مجھے
پیرہن میں نمود تن سے ترےہلکی ایک تہ شہاب کی سی ہے
لوگوں نے شہابؔ ایسے دئے مجھ میں جلائےاب مجھ کو نظر کا کوئی دھوکا نہیں ہوتا
کچھ اس کے عارض کی دل فریبی کچھ اس کے ہونٹوں کا رنگ دل کشوہ سر سے پا ہے غزل کا لہجہ نیا نیا سا شباب جیسا
فلک سے آگے پلک سے آگےنظر میں رکھا شہاب نیلا
اب کہاں لے کے چھپیں عریاں بدن اور تن جلادھوپ ایسی ہے کہ سائے سے بھی پیراہن جلا
یہ سر بہ مہر بوتلیں ہیں جو شراب کیراتیں ہیں ان میں بند ہماری شباب کی
سرخ رو ہو جائے تجھ سے دعویٔ الفت شہابعاشقوں کے زندہ رہنے کی ادا کچھ اور ہے
تجھے تو باندھ کے رکھا ہے نیستی نے شہابؔتو ہے کہ حد فسوں کو مٹانا چاہتا ہے
اس دھوپ سے کیا گلہ ہے مجھ کوسائے نے جلا دیا ہے مجھ کو
عکس دیکھا تو لگا کوئی کمی ہے مجھ میںآئنہ کہتا تھا موجود سبھی ہے مجھ میں
گزر جاؤ شہابؔ اس پر خطر کانٹوں کے جنگل سےکہ اس کے بعد پھر ایسا سفر کوئی نہیں آتا
تم کو جینا ہے تو کچھ عیب بھی لازم ہیں شہابؔزندگی کو تو نہ فیضان ہنر پہنچے گا
حدیث عشق کو عنوان لا جواب ملامجھے نگاہ ملی ہے اسے شباب ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books