aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "صلوات"
دو بوسے یا لگ لو گلے تب گالیاں میٹھی لگیںگر وہ نہیں اور یہ نہیں صلوات ہے کس کام کی
ہاں مگر صلوات پڑھنا دیکھ تجھ کو دم بدماور کیا رکھتے ہیں تیری شان کے شایان ہم
چھو کے وہ مصحف رخ حضرت دلکوئی صلوات نہ سنوائیے گا
صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃعاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا
ہم مذنبوں میں صرف کرم سے ہے گفتگومذکور ذکر یاں نہیں صوم و صلٰوۃ کا
کوئی واعظ نہ وظیفہ کہ کوئی صوم و صلٰوتجان چھوٹے مری اک بار کوئی مستی ہو
گزرے جو سوئے خانقاہ واں بھی بہ شکل جانمازاہل صلوٰۃ و زہد کو فرش کیا بچھا دیا
ہم تو مر جائیں جو اک دم یہ کریں صوم و صلٰوۃکیوں کہ جیتے ہیں وہ جو آپ کے مقتاد ہیں شیخ
دل کی مسجد میں تری یاد ہے پابند صلوٰۃاس نمازی نے ہمیں غم کے سوا کچھ نہ دیا
کر چکے ہیں وضو وہ شبنم سےہو رہی ہے صلوٰۃ پھولوں کی
اس بت سے بات کیجئے نہ صوم و صلٰوۃ کیکچھ تو خیال دشمن ایمان کیجئے
صلوٰۃ شرع نہیں جس کا اہتمام کریںنماز عشق ہے اے دل تو بے وضو ہی سہی
ترے کرم سے بڑا تھا کچھ اعتقاد میرااسی لیے مجھ کو فکر صوم و صلوت کم تھی
قاصد کو یار کے ہوں پیمبر میں کہہ رہازاہد سنائیں گے صلوٰۃ اس کلام پر
صلوٰۃ و صوم گئے سب عبادتیں بھی گئیںتمہارے بعد مری سب ریاضتیں بھی گئیں
اے زاہدا نہ پوچھ منجے صوم ہور صلوٰۃکیا صوم ہور صلوۃ ہے درکار کیف میں
کیا کیا ہوس ہے حضرت جاویدؔ کو نہ پوچھپابند ہیں اگرچہ وہ صوم و صلٰوۃ کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books