aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طوف"
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہننہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
غور سے دیکھتے ہیں طوف کو آہوئے حرمکیا کہیں اس کے سگ کوچہ کے قرباں ہوں گے
زمزم ہی پہ چھوڑو مجھے کیا طوف حرم سےآلودہ بہ مے جامۂ احرام بہت ہے
ضعف سے نقش پئے مور ہے طوق گردنترے کوچے سے کہاں طاقت رم ہے ہم کو
مثال پرتو مے ، طوف جام کرتے ہيں يہي نماز ادا صبح و شام کرتے ہيں
مشغول کیا چاہئے اس دل کو کسی طورلے لیویں گے ڈھونڈ اور کوئی یار ہم اچھا
کبھی تو دل ہے محو بے نیازیکبھی طوف حریم ناز بھی ہے
حج سے ہمیں انکار نہیں حضرت واعظطوف حرم کوچۂ دلدار تو کر لیں
محبت ہے رمی شک پر محبت طوف محبوبیصفا مروہ نے سمجھایا محبت حج اکبر ہے
طوف حرم نہ دیر کی گہرائیوں میں ہےجو لطف ان کے در کی جبیں سائیوں میں ہے
ان مغبچوں کے کوچے ہی سے میں کیا سلامکیا مجھ کو طوف کعبہ سے میں رند درد نوش
جلایا جس تجلی جلوہ گر نے طور کو ہم دماسی آتش کے پر کالے نے ہم سے بھی شرارت کی
کوئے بتاں سے طوف حرم کو چلے تو ہملیکن کمال حسرت و حرمان و غم کے ساتھ
شوق طوف حرم کوئے صنم کا دن راتصورت نقش قدم ٹھوکریں کھلواتا ہے
گھر سے طوف حرم کو نکلا تھاراہ میں تھی دکان بادہ فروش
سکہ اپنا نہیں جمتا ہے تمہارے دل پرنقش اغیار کے کس طور سے جم جاتے ہیں
طوف حرم میں یا سر کوئے بتاں رہےاک برق اضطراب رہے ہم جہاں رہے
چلا ہوں عزلتؔ اب صحرا بگولے کی زیارت کوملے گا طوف کو مجنوں کا برباد آستاں دیکھیں
اے سالک انتظار حج میں کیا تو ہکا بکا ہےبگھولے سا تو کر لے طوف دل پہلو میں مکا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books