aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لقب"
مانگے تانگے کی قبائیں دیر تک رہتی نہیںیار لوگوں کے لقب القاب مت دیکھا کرو
ہم پہ حاکم کا کوئی حکم نہیں چلتا ہےہم قلندر ہیں شہنشاہ لقب کرتے ہیں
نہ جانے کتنے لقب دے رہا ہے دل تم کوحضور جان وفا اور ہم نوا صاحب
ان کو نہ پکارو غم دوراں کے لقب سےجو درد کسی نام سے منسوب رہے ہیں
فہم زنجیری بے ربطی دل ہے یاربکس زباں میں ہے لقب خواب پریشاں میرا
گلہ تو آپ سے ہے اور بے سبب بھی نہیںمگر ارادۂ اظہار زیر لب بھی نہیں
ٹوٹ جائے تو اسے دل کا لقب ملتا ہےچاک ہو جائے تو ہوتا ہے گریبان یہاں
ہمارے قافیے تو ہو گئے سب ختم اے اکبرؔلقب اپنا جو دے دیں مہربانی ہے یہ جوشی کی
آؤ پھر جوشؔ کو دے کر لقب شاہ سخندل و دین سخن و جان ہنر تازہ کریں
سیاحؔ بے نوا ہوں جہاں گرد ہے لقبگردش میں چرخ پیر بھی میرا مرید ہے
بہہ گئے وقت کے سیلاب میں جسموں کے سہاگاب نہ وہ چشم نہ رخسار نہ لب کچھ بھی نہیں
اشرف الخلق ہے لقب اس کاپہلے انساں بنو خدا نہ بنو
اور ہم کہاں جائیں کسی سے روشنی مانگیںشہر میں تمہیں تو ہو ایک مہ لقب تنہا
چشم محبوب کو نرگس کا لقب تو نے دیامیں نے شعروں میں مگر ''رات کی رانی'' لکھی
وہ تیرگی ہے دشت وفا میں کہ الاماںچمکے جو موج ریگ تو پائے لقب چراغ
میں کس لقب سے پکاروں تجھ کووہ جھٹ سے بولا جناب دنیا
نہ بحر جاری سحاب سے ہے نہ چاہ لبریز آب سے ہےوہ دامن تر کا اک لقب ہے یہ نام ہے میری آستیں کا
زمانے سے نرالا ہے چلن ان حسن والوں کالقب تو قاتل عالم ہے بے تلوار پھرتے ہیں
عبادت نام ہے اس کا شریعت ہے لقب اس کادل و جاں سے جو خلقت کی اطاعت ہو اطاعت ہو
تشریف لائے آپ جو میں جاں بہ لب ہوااس وقت کے بھی آنے کا مجھ کو عجب ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books