aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ودیعت"
ایک ایک قطرہ کا مجھے دینا پڑا حسابخون جگر ودیعت مژگان یار تھا
بہ نیم غمزہ ادا کر حق ودیعت نازنیام پردۂ زخم جگر سے خنجر کھینچ
شعر کہنا نہیں ہے سہل فرازؔیہ ودیعت ہے قدرتی مجھ میں
ودیعت خانۂ بیداد کاوش ہاۓ مژگاں ہوںنگین نام شاہد ہے مرے ہر قطرۂ خوں تن میں
میں تمہیں چاہتا ہوں صدیوں سےتم ازل سے مجھے ودیعت ہو
زندگی روز نیا روپ دکھاتی مجھ کواور میں ہنس کے اسے خواب ودیعت کرتا
ہے کشید سخن خاص ودیعت مجھ کوگھومتا پھرتا ہوں یہ عطر چھڑکتا ہوا میں
ذرے ذرے کو ہے اک فرض ودیعت حق سےنہ سمجھ تو کوئی قیصر نہیں فغفور نہیں
میں جانتا تھا مجھے روشنی ودیعت ہےمیں جانتا تھا مرے ہاتھ میں قلم ہوگا
یہ عشق کی فطرت میں ودیعت ہے ازل سےاک نقش حسیں بن کے ابھر جائیں گے ہم بھی
ودیعت کی ہے قدرت نے وہ میزان نظر مجھ کوکہ خوب و زشت عالم کو بخوبی تول سکتا ہوں
ان کا غم مجھ کو ودیعت ہو گیاساری دنیا ہاتھ مل کر رہ گئی
ذرا دیکھ لو میرے دل کی طرفیہ چھل بل ودیعت نہیں رات بھر
ترے حسن کی ودیعت مری جرأت نظارہترے رو بہ رو جھکے گی تو نظر کی بھول ہوگی
ندرتؔ متاع عشق ودیعت ہوئی مجھےمیرے نصیب نے مجھے انساں بنا دیا
حزن کی یاس کی ودیعت پرعین مسعود ہو گیا ہوں میں
یہ ودیعت ہوا جذبہ ہے عطا ہے رب کیعشق بھی کوئی ضرورت سے کیا جاتا ہے
سرشت خاک میں نسیان بھی ودیعت ہےمیں بھول سکتا ہوں تجھ کو مگر خوشی سے نہیں
وہ لطیف کیفیت جو تری چشم کی عطا ہےیہ ودیعت الٰہی کہاں بادۂ کہن میں
مجھے ودیعت بے انتہا تھی بہتے ہوئےاس اک نگہ سے بہم تھے شراب میں مرے دن
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books