aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پگھلنا"
اب تری گرمئی آغوش ہی تدبیر کرےموم ہو کر بھی پگھلنا نہیں آتا ہے مجھے
سورج نے چھپتے چھپتے اجاگر کیا تو تھالیکن تمام رات پگھلنا پڑا مجھے
وہ سوز و گداز اس محفل میں باقی نہ رہا اندھیر ہواپروانوں نے جلنا چھوڑ دیا شمعوں نے پگھلنا چھوڑ دیا
صبح تک جلنا پگھلنا ہے ہماری قسمترنگ شب یوں جو نکھرتا ہے تو ہنس دیتے ہیں
دن بھر غموں کی دھوپ میں چلنا پڑا مجھےراتوں کو شمع بن کے پگھلنا پڑا مجھے
چاہتے تو کسی پتھر کی طرح جی لیتےہم نے خود موم کی مانند پگھلنا چاہا
زندگی اک آگ ہے وہ آگ جلنا چاہئےبے حسی اک برف ہے اس کو پگھلنا چاہئے
یہ جانتے ہوئے کہ پگھلنا ہے رات بھریہ شمع کا جگر ہے کہ جلتی ضرور ہے
پربتوں پر صبح کی سی دھوپ ہوں میں ان دنوںجانتا ہوں اب ڈھلانوں پر پھسلنا ہے مجھے
صبح تک اب تمہیں پگھلنا ہےآگ کہنے لگی لپٹ کے مجھے
جھلستے سورجوں کی بھٹیوں میںہر اک ساعت پگھلنا چاہتی ہے
ہم نے برفیلی چٹانوں سے محبت کر لیوہ پگھلتی ہیں تو ہم کو بھی پگھلنا ہوگا
دھوپ کو کچھ اور جلنا چاہئےجسم کا سایہ پگھلنا چاہئے
کسی خیال کی حدت سے جلنا چاہتی ہوںمیں لفظ لفظ غزل میں پگھلنا چاہتی ہوں
دل کو پتھر نہ بناؤ اپنےموم کی طرح پگھلنا سیکھو
گزرے لمحات کا آنکھوں میں پگھلنا حیرتاف تری یاد کی یہ طرز بیاں حیرت ہے
کئی موسم رہے ہیں نوحہ خواں اس برف جانی پرسو اب تو سرد آہوں پر پگھلنا سیکھ لیں گے ہم
تم جو چاہے کہ اجالا ہو ترے دم سے منیبؔبن کے اک شمع یہاں تجھ کو پگھلنا ہوگا
سورج غموں کا سر پہ رہا ہے تمام عمراور قطرے قطرے روز پگھلنا پڑا مجھے
یہ اور بات میں اپنی انا میں قید رہاوگرنہ اس کا پگھلنا تو کچھ محال نہ تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books